ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پیرس:کم کارداشیان دو مسلح افراد کے ہاتھوں یرغمال

پیرس:کم کارداشیان دو مسلح افراد کے ہاتھوں یرغمال

Mon, 03 Oct 2016 15:23:59    S.O. News Service

پیرس،3؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی نیوز چینل (سی این این)نے معروف اداکارہ کم کارداشیان کی ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ دو نقاب پوش مسلح افراد نے کارداشیان ویسٹ کو اتوار کے روز پیرس میں ان کے ہوٹل کے کمرے میں یرغمال بنا لیا۔کارداشیان ان دنوں پیرس کے دورے پر ہیں جہاں وہ اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ فیشن ویک کی سرگرمیوں میں شریک ہوں گی۔کارداشیان کی ترجمان نے (سی این این کو) بتایا کہ معروف اداکارہ کو اتوار کی شب ہوٹل کے کمرے میں دو نقاب پوش مسلح افراد نے یرغمال بنایا جو پولیس کی وردی میں ملوبس تھے۔ کارداشیان واقعے کے نتیجے میں ذہنی طور پر شدید اضطراب کا شکار ہیں تاہم ان کو جسمانی طور پر کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔35سالہ کم کارداشیان کو جمعرات کے روز پیرس میں یوکرین کے باشندےVitalii Sediukکے دھاوے کا بھی نشانہ بننا پڑا تھا جو کارداشیان کا بوسہ دینا چاہتا تھا۔ تاہم کارداشیان کے محافظوں نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔ یوکرین کا یہ باشندہ پھرتی اور چابک دستی کے ساتھ خوب صورت فن کاراؤں ، خواتین کھلاڑیوں اور دیگر اہم خواتین شخصیات کو بوسہ دینے کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے۔


Share: